ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف لاہور سے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل پہنچے تو ان کا استقبال بھارتہندوستان میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر حکام اور ہندوستانی اہلکاروں نے کیا، نواز شریف کے ہمراہ ان کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اور ان کے صاحبزادے حسین نواز کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ہندوستان کے نامزد وزیر اعظم کی حلف برداری میں شرکت کے علاوہ ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی اور نو منتخب ہم منصب نریندر مودی اور دیگر اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ جس میں پاک ہند مذاکراتی عمل کی بحالی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.......
/169